File photo

کشمیری عوام پرامن احتجاج جاری رکھیں:شبیر
24 جولائی 2016 (10:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سیکرٹری جنرل شبیر احمد شاہ نے کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن احتجاج جاری رکھیں اور جاری تحریک آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے عوام ایک مقدس نصب العین کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں جسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے مختلف صوبوں کے لوگ بھی مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کیلئے بھارتی حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔  شبیر احمد شا ہ نے عالمی سول سوسائیٹوں ' انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ' بھارتی دانشوروں' طالبعلموں اور دل خالصہ سمیت غیر مسلم تنظیموں کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں سراہا۔