مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی خیر سگالی ضروری ہے
24 جولائی 2016 (10:16)
0

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی خیر سگالی ضروری ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسداددہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرJEAN PAUL LABORDE نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ ایک دن اس تنازعہ کو حل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل کیلئے اقوام متحدہ کا کردار تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانا اور انہیں تنازع کے حل کے قابل بنانا ہے۔