File photo

خیبرپختونخوا حکومت کا ٹریڈ انفارمیشن آفس قائم کرنے کا فیصلہ
24 جولائی 2016 (09:59)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے روابط برقرار رکھنے کیلئے ٹریڈ انفارمیشن آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ پشاور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی اور امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ایک وفد کے درمیان ایک ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔
فریقین نے صوبے میںتوانائی ' صحت' سیاحت اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔