File photo

پاکستان اور افغانستان کے د رمیان امن کا قیام ناگزیر ہے:غنی
24 جولائی 2016 (09:56)
0

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے د رمیان امن کا قیام ناگزیر ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو علاقائی امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں افغان صدر نے کہا کہ افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی۔