File photo

ریلوے حکام نئی پالیسیاں اقتصادی راہداری کو پیش نظر رکھتے ہوئے وضع کریں:سعد رفیق
24 جولائی 2016 (09:52)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی پالیسیاں چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پیش نظر رکھتے ہوئے وضع کریں۔ انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اگلے دو برسوں کیلئے محکمے کی آمدنی کے قابل حصول اہداف مقرر کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی اراضی کو استعمال میں لاکر اسے آمدنی کا اچھا ذریعہ بنایا جاسکتاہے۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ بڑے ریلوے سٹیشنوں پر پارکنگ کا نظام بہتر بنایا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ریلوے سٹیشنوں کے سٹالز پرصفائی ستھرائی او ر اشیاء کامعیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔