File photo

حکومت معیشت کومستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے:آصف
24 جولائی 2016 (09:42)
0

وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار معاشی پالیسیوں کے ذریعے قومی معیشت کومستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ملکی پروازوں کیلئے ٹرمینل کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمومت کی مثبت معاشی پالیسیوں سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں۔