File photo

ریاستی قانون ساز اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان
24 جولائی 2016 (09:28)
0

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اتوار کے روز نو بجے سے دوبجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
کاغذات کی جانچ پڑتال پیر کو ہوگی۔
ان نشستوں پر پولنگ جمعرات کوخفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی۔