مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظربندی غیرآئینی اور غیراخلاقی ہے:علی گیلانی
24 فروری 2017 (16:02)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظربندی غیرآئینی اور غیراخلاقی ہے۔آج جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کو 2015 میں ان کی رہائی کے چندر وز بعد ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اور ان کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں تھی کیونکہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
چیئرمین نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ حریت رہنماء کی غیرقانونی نظربندی کو نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے سیاسی فائدہ اور مفادات کے تحفظ کے لئے انہیں قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔
سید علی گیلانی نے ان کی مسلسل نظربندی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔