مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے عالمی برادری اور بھارت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں: کل جماعتی حریت کانفرنس
24 فروری 2017 (13:18)
0

حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے عالمی برادری اور بھارت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔
آج سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک جابر ریاست ہے جو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ سے بے نقاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ ڈھونگ اور دھوکہ ہے۔اپنے بیان میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو سراہا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور کشمیر کے بے گناہ لوگوں کو بچائیں۔