وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پیر کے روز واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم ہانگ کم سے ملاقات کی

24 اپریل 2017 (22:19)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پیر کے روز واشنگٹن میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم ہانگ کم سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے سندھ طاس معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کیلئے عالمی بنک کے کردار کی تعریف کی اورتنازعات کے حل کاعمل تیز کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل سے خطے میں آبی تحفظ میں مدد ملے گی۔
اسحق ڈارنے انھیں ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے بار ے میں بتایا جس کی بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے تعریف کی ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پائیدار شرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔
عالمی بنک کے صدر نے عالمی مالیاتی پروگرام کی کامیاب تکمیل پروزیرخزانہ کو مبارک باد دی اور امیدظاہر کی کہ پاکستان بلند شرح نمو کے حصول کیلئے اصلاحات کاعمل جاری رکھے گا۔
انہوں نے داسو اور تربیلا ڈیم جیسے پن بجلی کے منصوبوں کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا یقین دلایا ۔