چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں اردن کی سینٹ کے صدر فیصل ال فیض سے ملاقات کے دوران کہی

file photo

پاکستان اردن کیساتھ مختلف شعبوں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں
24 اپریل 2017 (22:14)
0

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دو طرفہ تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں اردن کی سینٹ کے صدر فیصل ال فیض سے ملاقات کے دوران کہی ۔
چیئرمین سینٹ نے کہاکہ پاکستان اردن کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور وہ اردن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
دونوں سیکرٹریسٹس نے پارلیمانی تعاون بڑھانے کے بارے میں مفاہمت کی ایک اہم یادداشت پر بھی دستخط کیے ۔