حالیہ مواصلاتی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ کے قریب سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے

جنوبی کوریانے خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا ایک اور ایٹمی میزائل تجربہ کر سکتا ہے
24 اپریل 2017 (20:16)
0

جنوبی کوریا اور اس کے اتحادیوں نے کل شمالی کوریا کی جانب سے اس کی فوج کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک اورایٹمی یا میزائل تجربے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور چین کے رہنمائوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
صدر شی چن پنگ نے امریکی صدر کو بتایا کہ چین شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا شدید مخالف ہے اورامیدکرتا ہے کہ تمام فریق صبروتحمل کا مظاہرہ کریں گے اور صورتحال کو مزید خراب نہیں کریںگے ۔
جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے اور صدر ٹرمپ نے بات چیت میں اتفاق کیاکہ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزکارروائیوں سے باز رکھاجائے ۔
حالیہ مواصلاتی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی تجربہ گاہ کے قریب سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔