file photo

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جنگ کی صورتحال کاجائزہ لینے افغانستان پہنچے
24 اپریل 2017 (19:44)
0

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس جنگ کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے افغانستان پہنچے ہیں ۔
ٹرمپ انتظامیہ صورتحال کو طویل دئیے بغیر طالبان جنگجوئوں پر دبائو قائم رکھنے اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی لانے کے امور پر غورکررہی ہے ۔
افغانستان میں اعلی امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے حال ہی میں کانگریس کو بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو طالبان کی شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے جنگ سے تباہ حال ملک میں مزید فوج کی ضرورت ہے ۔
جیمز میٹس  ایسے وقت میں افغانستان کا دورہ کررہے ہیں۔جب افغانستان کے وزیر دفاع اور بری فوج کے سربراہ نے مزار شریف میں طالبان کے حالیہ خطرناک حملے کے بعد استعفی دے دیا ہے جس میں ایک سوچالیس سے زائد افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔