خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ حکومت فاٹا سے پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے

قبائلی عوام کو صحت اورتعلیم کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:جھگڑا
24 اپریل 2017 (19:37)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو صحت اورتعلیم کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز پشاور میں روٹری بین الاقوامی کلب کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ۔
گورنر نے کہاکہ حکومت فاٹا سے پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے پولیو کے خاتمے اور تھیلسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات کی فراہمی میں روٹری کلب کے کردار کی تعریف کی ۔