file photo

سید علی گیلانی کی گائے کے نام نہاد محافظوں کی جانب سے خانہ بدوش خاندانوں پرحملے کی شدید مذمت
24 اپریل 2017 (19:30)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ Jan Sangh کے دہشت گردوں نے مسلمانوں کے خلاف باضابطہ اعلان جنگ کررکھا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سری نگر میں ایک بیان میں جموں کے ضلع ریاسی میں گائے کے نام نہاد محافظوں کی جانب سے خانہ بدوش خاندانوں پرحملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
سید علی گیلانی نے کہاکہ سنگھ پریوار کے جنونیوں کوجموں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور ان پرحملے کرنے کیلئے تعینات کیاگیا ہے ۔