یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مالدیپ کے وزیرخارجہ محمد عاصم کے درمیان ملاقات میں ہوا

پاکستان، مالدیپ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے،تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
24 اپریل 2017 (17:26)
0

پاکستان اور مالدیپ نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مالدیپ کے وزیرخارجہ محمد عاصم کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، تعلیم، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان مالدیپ کے طلباء کو تربیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال اور سارک سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مالدیپ کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے مختلف مواقع پر مالدیپ کے عوام اور حکومت کی مدد کی تعریف کی۔