ایران کے صدر نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز تہران میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور ان کے وفد کے ارکان سے ملاقات میں کیا

ایران کی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت میں گہری دلچسپی
24 اپریل 2017 (17:17)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کیلئے اپنے ملک کی مسلسل حمایت اور دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے اسے قابل اعتماد دوست قرار دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز تہران میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور ان کے وفد کے ارکان سے ملاقات میں کیا۔
صدر روحانی نے ایران کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔
سردار ایاز صادق نے صدر روحانی کو یقین دلایا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے مفادات کے خلاف کبھی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ دہشتگردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہمیں مشترکہ طور پر اس کے خاتمے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔
سپیکر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان کے سنگتروں اور چاول جیسی اجناس سے محصولاتی اور غیر محصولاتی رکاوٹیں اٹھانے پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ایران کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مسلسل حمایت کرنے پر صدر روحانی کا شکریہ ادا کیا۔