علاقائی دفاتر کے قیام سے شکایات کے اندراج ان پر کارروائی اورمقدمات کی سماعت میں آسانی ہوگی ۔

خواتین تحفظ ، وفاقی محتسب کے پشاور ،کراچی میں علاقائی دفاتر قائم
24 اپریل 2017 (15:58)
0

ملازمت کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کئے جانے سے تحفظ کے بارے میں وفاقی محتسب نے شکایات کے ازالے کے لئے پشاور اورکراچی میں علاقائی دفاتر قائم کئے ہیں۔

علاقائی دفاتر کی افتتاحی تقریب آج اسلام آباد میں ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملازمت کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کئے جانے سے تحفظ کے بارے میں وفاقی محتسب جسٹس ریٹائر یاسمین عباسی نے کہاکہ علاقائی دفاتر کے قیام سے شکایات کے اندراج ان پر کارروائی اورمقدمات کی سماعت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے شرکا کو بتایا کہ یہ تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ادارے کے اندر ایک تین رکنی کمیٹی قائم کریں جس کے ارکان میں کم از کم ایک خاتون شامل ہو۔
انہوںنے کہاکہ موصول ہونے والی شکایات کو ساٹھ دن کے اندر نمٹانا ہوگا۔