ماروی میمن صنف اور ترقی بارے عالمی بینک کی مشاورتی کونسل کی نشست پر تعینات

ماروی میمن کا غربت کے خاتمے، خواتین کو با اختیار بنانے کی کوششیں تیز کرنے پر زور
24 اپریل 2017 (15:50)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کو صنف اور ترقی کے بارے میں عالمی بنک کی مشاورتی کونسل کی نشست پر تعینات کیاگیا ہے۔
چیئر پرسن نے جوعالمی بنک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں کہاکہ تعیناتی ان کے لئے اورپاکستان کیلئے اعزازہے۔
انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور عالمی بنک کے شراکت داروں پرزور دیا کہ وہ اپنے ترقیاتی پروگراموں کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترتیب کردہ اعدادوشمار استعمال کریں۔
ماروی میمن نے غربت کے خاتمے اور دنیا بھر میں خواتین کو با اختیار بنانے کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن نے عالمی بنک کی جنوب ایشیائی خطے کے لئے نائب صدر اینے ڈکسن سمیت بنک کے دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔