کور کمانڈرز کا آپریشن رد الفساد پر پیشرفت کا جائزہ۔

 پاک فوج عدالت عظمیٰ کے اعتماد پر پورا اترے گی، کور کمانڈرز
24 اپریل 2017 (15:39)
0

کور کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج مجوزہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے اپنے ارکان کے ذریعے قانونی اور شفاف انداز میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور عدالت عظمیٰ کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
پیر کے روز راولپنڈی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جے آئی ٹی کے خصوصی حوالے سے پانامہ پیپرز میں کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
کمانڈرز نے آپریشن رد الفساد پر پیشرفت کاجائزہ لیا۔