وزیراعلیٰ کا غذر اور ہنزہ میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ۔

حکومت جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے،حفیظ الرحمن
24 اپریل 2017 (15:11)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت جار ی منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وہ گلگت میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں غذر اور ہنزہ کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گا ہکوچ میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔