ملیریا ویکسین ٹیسٹ کیلئے 3افریقی ملکوں کا انتخاب
24 اپریل 2017 (15:08)
0

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کے پہلے ملیریا ویکسین کے ٹیسٹ کے لئے تین افریقی ملکوں کاانتخاب کیاگیا ہے۔

نوعمر بچوں کو انجکشن کے ذریعے دئیے جانے والے ویکسین کا آزمائشی تجربہ اگلے سال گھانا، کینیا اور ملاوی میں کیا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس ویکسین کے ذریعے ہزاروں جانوں کوبچایا جاسکتا ہے۔
چیلنج یہ ہے کہ آیا غریب ملک ہر بچے کو اس ویکسین کی مطلوبہ چار خوراک فراہم کرسکتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ 2000 سے 2015 کے درمیان ملیریا سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کے باعث اس مرض سے ہونیوالی ہلاکتوں میں 62 فیصد تک کمی آئی ہے۔