چیف الیکشن کمشنر کا عمران خان کو توہین عدالت کے نوٹس کا جواب داخل نہ کرانے پر اظہار برہمی

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے فنڈز بے ضابطگیوں کے مقدمے کی سماعت
24 اپریل 2017 (14:23)
0

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے آج پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کی ۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہاکہ پارٹی نے غیر قانونی طورطریقے سے فنڈز اکٹھے کئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو جاری توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ داخل کرائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جو معاملات میں شفافیت کے دعوے کرتی رہی ہے اب فنڈ کی منتقلیوں کو چھپانے کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہا پاکستان مسلم لیگ(ن) نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور دوسری جماعتوں کو بھی احتساب کے اداروں کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اصول پر مبنی سیاست سے روگردانی کی وجہ سے مقبولیت کھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے۔