پاکستان سوڈان مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان ،سوڈان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
24 اپریل 2017 (14:08)
0

پاکستان اور سوڈان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کوفروغ دینے سے اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفا ق رائے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں مرحلے کے دوران طے پایا ہے۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کاجائزہ لیا اورمعیشت، تجارت ،سرمایہ کاری ،ثقافت اورتعلیمی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقعوں کی نشاندہی کی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پاکستان سوڈان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔