افغان وزیر دفاع اور بری فوج کے سربراہ مستعفی
24 اپریل 2017 (12:25)
0

افغانستان کے وزیر دفاع عبداللہ حبیبی اور بری فوج کے سربراہ کاظم شاہ شاہیم نے طالبان کے حالیہ حملے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
افغان صدارتی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ صدر اشرف غنی نے وزیر دفاع اوربری فوج کے سربراہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔