کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،میرواعظ
24 اپریل 2017 (12:19)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی کشمیر کے نصب العین کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے مشن کو ہر قیمت مکمل کیا جائے گا۔

میرواعظ عمر فاروق نے جو مسلسل نظر بند ہیں سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ یہ مزاحمتی قیادت اور کشمیری عوام کامشترکہ مشن اور ذمہ داری ہے کہ وہ آزادی کے حصول کی جدوجہد پر ثابت قدم رہ کر شہدا کی قربانیوں کی حفاظت اوراس کا احترام کریں۔
میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوج کے ہاتھوں Hayatpora،Chadoora اور اس کے نواحی علاقوں میں د و نوجوانوں کی شہادت کے واقعات کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔