مشیر خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

 سیاحت ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،سرتاج
24 اپریل 2017 (11:58)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت اور قدرتی مناظر کے حوالے سے بہترین ملک ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں '' پاکستان کو تلاش کرو'' کے عنوان سے بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کی بلند ترین آٹھ چوٹیوں میں سے پانچ پاکستان میں موجود ہیں جوکہ کوہ پیمائوں کے لئے دلچسپی کا ذریعہ ہے۔
مشیر خارجہ نے کہاکہ سیاحت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔