دفتر خارجہ کی طارق فاطمی کے بیرون ملک چلے جانے کی خبروں کی تردید

File photo

دفترخارجہ نے طارق فاطمی بارے بے بنیاد خبروں کو مسترد کر دیا
24 اپریل 2017 (11:33)
0

دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے خارجہ امور کے بارے میں معاون خصوصی سے متعلق ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی بے بنیاد خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
آج جاری ایک بیان میں دفترخارجہ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کاایک حصہ طارق فاطمی کے بارے میں بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے جس میں کہاگیا کہ وہ ملک چھوڑ گئے ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ دفتر خارجہ میں ہیں اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بیان میں کہا ہے کہ وزارت نے اس منفی پروپیگنڈے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ان میں ملوث افرا د کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔