شاہراہ خنجراب کے قریب برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی تھی۔

قراقرم ہائی وے کا ہنزہ کاشغر حصہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
24 اپریل 2017 (11:26)
0

قراقرم ہائی وے کا ہنزہ کاشغر حصہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ذرائع نے آج ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ یہ شاہراہ خنجراب کے قریب Kokcil کے مقام پر برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی تھی۔
قراقرم ہائی وے پر آج صبح دو مقامات سمرنالہ اور تتہ پانی کے قریب تودے گرنے سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔
فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے کہاکہ گلگت سکردو شاہراہ تودے گرنے کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔