File photo

امریکہ اور مصر کی بحیرہ احمر میں مشترکہ بحری مشقیں شروع
24 اپریل 2017 (09:52)
0

امریکہ اور مصر نے بحیرہ احمر میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کی ہیں۔

مشقوں میں فضائیہ کے تعاون سے مختلف سرگرمیاں جیسے دن اور رات دونوں اوقات میں مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم شامل ہے۔
مصر کی فوج نے کہا ہے کہ مشقوں کو " ایگل سلیوٹ 2017 " کا نام دیا گیا ہے جو اس کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں دو طرفہ فوجی صلاحیتوں میں بہتری کے منصوبے کا حصّہ ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور اٹلی مشقوں میں نگران کی حیثیت سے حصّہ لے رہے ہیں۔