File photo

گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش
24 اپریل 2017 (08:01)
0

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں دور دور تک گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
راولپنڈی میں اکیس ملی میٹر،مری میں انیس اوراسلا م آباد میں سترہ ملی میٹربارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان، کوئٹہ،ژوب، سبی اورنصیرآباد میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش اورمعمولی ژالہ باری کاامکان ہے۔
تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انیس
کراچی چھبیس
پشاور اٹھارہ
کوئٹہ آٹھ
گلگت بارہ
مری نو
اورمظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ