File photo

فرانس صدارتی انتخاب: ایمانیول میک غوں اور ماری لی پین اگلے مرحلے میں پہنچ گئے
24 اپریل 2017 (07:51)
0

فرانس کے صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق اعتدال پسند Emmanuel Macron اوردائیں بازو کے رہنما Marine Le Pen نے رائے شماری کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے اوراگلے ماہ کی سات تاریخ کوہونے والے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

نتائج کے اعلان سے پہلے ہی اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کنزرویٹواورسوشلسٹ امیدواروں نے اپنے حامیوں پرزوردیاکہ وہ Emmanuel Macron کی حمایت کردیں اور Marine Le Pen کے دوسرے مرحلے میں جیت کے کسی بھی امکان کوختم کردیں۔