وزیر اعظم کی یونس خان کو 10ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد

File photo

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز
24 اپریل 2017 (07:34)
0

کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف کل کے سکور201رنز چارکھلاڑی آئوٹ پراپنی پہلی اننگزکاکھیل آج پھرشروع کررہاہے۔

ممتازپاکستانی کرکٹریونس خان نے پہلی اننگزمیں اٹھاون رنزبناکراپنے دس ہزاررنزبھی مکمل کرلئے۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ہدف حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے بازہیں۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگزمیں286رنزبنائے۔

وزیراعظم نوازشریف نے مایہ ناز کرکٹر یونس خان کو د س ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو یونس خان کی اس کامیابی پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ یونس خان کی کامیابی پاکستانی کرکٹرز کی سخت محنت اور ذہانت کی عکاس ہے۔
یونس خان پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13 ویں کرکٹرز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنائے ہیں۔