وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے تعلیم یافتہ اور روشن خیال لوگ آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی کے مخالفین کو مسترد کردیں گے۔

File photo

عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے:شہباز
24 اپریل 2017 (07:01)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور حکومت اپنے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھارہی ہے۔

لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سال کے آخرتک توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے تعلیم یافتہ اور روشن خیال لوگ آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی کے مخالفین کو مسترد کردیں گے۔