File photo

پانامہ پیپرزمقدمے میں سپریم کورٹ کافیصلہ وزیراعظم کے حق میں ہے:طارق
24 اپریل 2017 (06:49)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اورترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے کہاہے کہ پانامہ پیپرزمقدمے میں سپریم کورٹ کافیصلہ وزیراعظم کے حق میں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پانامہ پیپرزمقدمہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔وزیراعظم مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی سے بھی باعزت بری ہوجائیں گے۔