پاکستان ایران دوطرفہ اقتصادی تعاون مزیدمضبوط بنانے پر متفق
24 اپریل 2017 (06:35)
0

پاکستان اورایران نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کومزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اورایران کے وزیرخارجہ محمدجوادظریف کے درمیان تہران میں ایک ملاقات میں ہوا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا۔
سپیکرنے ایران پر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کیلئے زوردیا۔
ایازصادق نے کہاکہ بنکاری کے شعبے میں معاہدے اورگوادر اورچاہ بہار کو جڑواں بندرگاہیں قراردینے کااعلان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے موجودہ امکانات کوبروئے کارلانے کے سلسلے میں اہم اقدامات ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی مشکلات کاحوالہ دیتے ہوئے سپیکرنے کہاکہ پاکستان سیاسی مذاکرات کے ذریعے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کاخواہاں ہے۔