امریکی صدر نے کہا کہ صرف فوجی کوششیں ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتیں۔

اوبامہ نے شام میں زمینی فوج کی تعیناتی مسترد کر دی
24 اپریل 2016 (20:06)
0

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے شام میں امریکی زمینی فوج کی تعیناتی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فوجی کوششیں ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتیں۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ان کے دور اقتدار کے آخری نوماہ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ کو شکست دی جاسکتی ہے۔
صدر اوبامہ نے جو برطانیہ کے تین روزہ دورے پر تھے خبردار کیا کہ اگر برطانیہ نے جون میں ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا تو اسے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں دس سال تک کا عرصہ لگ سکتاہے۔
امریکی صدر اب جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متنازعہ بحراوقیانوس کے ساحلی ممالک کے درمیان تجارت اور شراکتی سرمایہ کاری کے معاہدے کی حمایت میں اضافے کے لئے پرامید ہیں۔