وزیر دفاع نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔

عدالتی کمیشن کی تشکیل،وزیراعظم نے خود احتسابی کی منفر د مثال قائم کی:آصف
24 اپریل 2016 (20:03)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا اعلان کرکے خود احتسابی کی منفرد مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے عدالتی کمیشن کی جلد تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا اچھا اور دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دھرنا سیاست کی وجہ سے لوگوں کی طرف سے پہلے ہی مسترد کیے گئے چند سیاسی عناصر مسلم لیگ نون کی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے پاناما لیکس کے مسئلے سے ذاتی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بڑی حد تک بدعنوانی کو کم کیا ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔