ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی ادیبوں اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

صدر کی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے دانشوروں کے کردار کی تعریف
24 اپریل 2016 (19:16)
0

صد ر ممنون حسین نے کہا ہے کہ د انشور اور ادیب معاشرے کی مختلف سماجی برائیوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں دانشوروں ' ادیبوں اور ماہرین تعلیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے اس بات کی تعریف کی کہ پاکستانی ادیبوں اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کی کاوشوں میں تعاون کرتی رہے گی۔