وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کے مطابق کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن کے قواعد و ضوابط پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد
24 اپریل 2016 (19:14)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاناما تحقیقات کیلئے کمیشن کے قواعد و ضوابط پر اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لاہورمیں وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے کے مطابق کمیشن کے قیام کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے قواعد و ضوابط بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں کیونکہ پوری قوم بدعنوانی کے تمام مقدمات کا احتساب چاہتی ہے۔