چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ایک گیٹ وے اور اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

گوادر بندرگاہ سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی:دوستین جمالدینی
24 اپریل 2016 (17:30)
0

چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ایک گیٹ وے اور اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور رواں سال بندرگاہ پر جہاز بھی لنگر انداز ہونا شروع ہو جائیں گے۔
دوستین خان نے کہا کہ گوادر سی پورٹ میں توسیع کی کافی گنجائش ہے اور یہ ساحلی علاقے پر مشتمل پچاس کلومیٹر اراضی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اس علاقے کی مستقبل کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے مقامی لوگوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً نوے فیصد افراد گوادر پورٹ اتھارٹی اور گواد ر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کام کررہے ہیں۔