وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ جن علاقوں میں بل معمول کے مطابق ادا کیے جارہے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کم ہے۔

صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ بڑی کامیابی ہے:خواجہ آصف
24 اپریل 2016 (17:26)
0

پانی اور بجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوںنے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں بل معمول کے مطابق ادا کیے جارہے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی کے شعبے کو وافر مقدارمیں گیس فراہم کی جاہی ہے اور سی این جی اسٹیشن اب ہفتے کے ساتوں دن کھلے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے' وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پانامہ پیپرز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔