مجوزہ ریلوے لائن پاکستان میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بٹگرام، بشام ، داسو، چلاس، گلگت اور ہنزہ کے علاقوں سے گزرے گی۔

Pakistan Railway

وزارت ریلوے حویلیاں،چین کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کی تجویز پرکام کررہی ہے
24 اپریل 2016 (15:16)
0

وزارت ریلوے حویلیاں اور چین کے شہر خنجراب کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کی تجویز پرکام کررہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریباً چھ سو بیاسی کلومیٹر طویل منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
مجوزہ ریلوے لائن پاکستان میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بٹگرام، بشام ، داسو، چلاس، گلگت اور ہنزہ کے علاقوں سے گزرے گی۔