اسحق ڈار نے کہا کہ ماضی کی طرح نیا رمضان پیکیج بھی یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔

ishaq dar

وزیر خزانہ کی خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت
24 اپریل 2016 (15:10)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وزارت صنعت و پیداوار کو عوام کی سہولت کے لئے خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز ایک بیا ن میں خصوصی رمضان پیکیج کی سفارشات دس دن کے اندر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اسحق ڈار نے کہا کہ ماضی کی طرح نیا رمضان پیکیج بھی یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر لے سکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنائے گی۔