وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں اس عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ishaq dar

وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ
24 اپریل 2016 (14:23)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں ملک میں سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ پہلے مرحلے میں آٹھ سو پچاس میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اٹھارہ سو میگا ہرٹز کی نیلامی ہوگی۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں اس عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔