بھارتی حکومت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہے:واعظ
24 اپریل 2016 (14:16)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کررہی ہے۔

سری نگر میں حریت فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ غیر کشمیری بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ان کی کشمیر میں آبادکاری اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ اس منصوبے سے وادی میں غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری کے ذریعے جموں و کشمیر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ظاہر ہوتا ہے۔