اس مقصد کے لئے تین ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Polio

بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم پیرسے شروع
24 اپریل 2016 (14:13)
0

بلوچستان کے بارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کل سے شروع ہوگی۔

ایمرجنسی پولیو آپریشن سنٹر کے رابطہ کار ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ مہم کے دوران 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مقصد کے لئے تین ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور دو سو دس ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔