ڈاکٹر عشرت العبا د نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ کے تعلقات کو بحا ل کرنے پربھی زور دیا۔

File photo

گورنر سندھ کا پاکستان سری لنکا کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پرزور
24 اپریل 2016 (14:09)
0

سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پرزور دیا ہے۔

سری لنکا کے سپیکر کا روجے سوریا کے زیر قیادت وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت معیشت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
گورنر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ کے تعلقات کو بحا ل کرنے پربھی زور دیا۔
سری لنکا کے سپیکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بلا تاخیر کرکٹ میچ شروع ہونے چاہئیں۔