ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Electricity in Pakistan

بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پرکام جاری
24 اپریل 2016 (12:11)
0

کوئلہ، پن بجلی اور ایل این جی کو دوبارہ گیس میں تبدیل کرنے کے متعدد منصوبوں پرکام جاری ہے ۔ جو 12620 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزارت پانی و بجلی کے زیر اہتمام پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے تحت ملک میں مختلف مقامات پر ان منصوبوں پرعمل کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق ان میں کوئلے اور درآمد کردہ کوئلے سے چلنے والے منصوبے شامل ہیں جو9230 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پانچ پن بجلی منصوبے 1210 میگاواٹ اور ایل این جی کو دوبارہ گیس میں تبدیل کرنے پرمبنی 1280 میگاواٹ کے بجلی کے پیداواری منصوبے شامل ہیں۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔