وفاقی حکومت نے اپنے گھروں کو واپس جانے والے خاندانوں کو35 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن دیا ہے۔

fata

عارضی طور پر بے گھر دو لاکھ86 ہزار سے زائد افراد آبائی علاقوں میں واپس جاچکے
24 اپریل 2016 (12:08)
0

فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر دو لاکھ86 ہزار سے زائد افراد اب تک اپنے آبائی علاقوں میں واپس جاچکے ہیں۔

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے 86 ہزار پانچ سو بے گھرافراد، باجوڑ کے 78 ہزار آٹھ سو اور شمالی وزیرستان کے37 ہزار بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس گئے ہیں۔
مہمند ایجنسی کے 36 ہزار سے زائد اورکزئی کے20 ہزار دوسو اورکرم ایجنسی کے16 ہزار ایک سو سے زائد بے گھر افراد واپس اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے اپنے گھروں کو واپس جانے والے خاندانوں کو35 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن دیا ہے۔